ابنا: پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے ضلع لوئر دیر میں پاکستان و افغانستان کی سرحد کے قریب پاکستانی سکیورٹی فورسز نے 12 سلفی وہابی تکفیری دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان سرحد کے قریب سلفی وہابی تکفیری شدت پسندوں کی نقل و حرکت کی اطلاع سکیورٹی فورسز کو ملی۔ سکیورٹی اہلکاروں نے پاک افغان سرحد کی کڑی نگرانی شروع کردی۔ اس دوران پندرہ سے بیس سلفی وہابی تکفیری شدت پسندوں کا فورسز سے آمنا سامنا ہوگیا۔ دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں بارہ سلفی وہابی تکفیری شدت پسند ہلاک ہوگئے جب کہ اس جھڑپ میں دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔
.......
/169